کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔