پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انٹربینک میں ڈالر سستا

Published On 10 October,2024 12:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 165 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 834 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا تھا، ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 451 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے کیساتھ 85 ہزار 669 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 10 پیسے مزید سستی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277.72 روپے سے کم ہو کر 277.62 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے