پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم، 88 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Published On 24 October,2024 10:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 1751 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار 945 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 727 پوائنٹس اضافے کیساتھ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 27 ارب 43 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار 441 روپے مالیت کے 45 کروڑ 80 لاکھ 54 ہزار 21 شیئرز کا لین دین ہوا۔