کراچی :(دنیا نیوز) وزارت ہوا بازی کے ماتحت نئی قائم شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے نئے سی ای او کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا، عہدے کے لیے عمر کی حد کم سے کم 45 اور زیادہ سے زیادہ 57 سال رکھی گئی ہے۔
علاوہ ازیں کسی بڑے ادارے کو چلانے کا 20سال کا تجربہ یاایوی ایشن انڈسٹری میں 10 سال کا مینجمنٹ کا تجربہ لازمی شرط رکھی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 15 روز کے اندر سی ای او پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نجکاری سے قبل ادارے کےواجب الادا قرضوں،اثاثوں کو حکومتی ملکیت میں رکھنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔