کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایئرپورٹ کی درجہ بندی کےحوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، کراچی ایئرپورٹ کی درجہ بندی ای فور کیٹیگری میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کے ای فورایروڈروم ریفرنس کوڈ توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کیٹیگری میں 18ستمبر2024سے17 ستمبر2027 تک ای فورکیٹیگری توسیع کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایروڈروم ای فورکیٹیگری والےایئرپورٹس پرایئربس 320 بوئنگ 777 سمیت دیگرطیارے لینڈ کر سکتے ہیں، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کی ایروڈروم کیٹیگری ای فورکی تین سال کیلئے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ ایئرپورٹس کی درجہ بندی عالمی سول ایوی ایشن رولز کے تحت ہر تین سال بعد جاری کی جاتی ہے۔