لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذیابیطس (شوگر) کاعالمی دن منایا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن 14 نومبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ذیابیطس کی علامات میں تھکاوٹ، دھندلی نظر، پاؤں کا سن ہونا، زخموں کا دیر سے بھرنا، چڑچڑا پن، کمزوری، بہت زیادہ پیاس، وزن میں کمی اور بار بار ٹوائلٹ جانا شامل ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق چائے میں چینی اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال ذیابیطس کے رجحان میں اضافہ کر رہا ہے، ذیابیطس وقت کے ساتھ ساتھ جسم کے بہت سے نظاموں خاص طور پر اعصاب اور خون کی شریانوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، متعدد صورتوں میں جانتے بوجھتے ہوئے بھی کوتاہی برتی جاتی ہے، یہ بیماری ہم سے مثبت تبدیلیوں کی متقاضی ہے۔
خاموش قاتل کہلانے والے اس مرض پر قابو پانے اور بہتر زندگی گزارنے کیلئے مکمل پرہیز، چہل قدمی اور ورزش اشد ضروری ہے ۔