کم لاگت بجلی کے توسیعی منصوبے پر کام کررہے ہیں: اویس لغاری

Published On 13 November,2024 09:53 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کم لاگت بجلی کے توسیعی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اقتصادی دباؤ کے پیش نظر توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو چیلنجز درپیش ہیں، سماجی تحفظ کے نظام میں شفافیت اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں جمہوریت کی بنیاد ہیں ، مگر پاکستان میں انہیں آئینی تحفظ حاصل نہیں، معیشت کو درپیش مسائل میں بڑھتی آبادی، صحت کا بحران، پانی کے مسائل اور تعلیمی نظام کا فقدان شامل ہے ۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ہمیں پانی کے ذخیرے اور استعمال کے نظام میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان کا توانائی کا شعبہ منصوبہ بندی کے فقدان کا شکار رہا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کے توسیعی منصوبے میں کم لاگت والی بجلی شامل کی جائے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ قابل استطاعت لوگ سولر پر منتقل ہو رہے ہیں جس کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کے ذریعے ایک نیا ادارہ آئی ایس ایم او بنا رہے ہیں۔