سٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

Published On 28 November,2024 09:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رقم ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500ملین ڈالرکی آمد سے رواں ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔