چیئرمین ایف بی آر سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی ملاقات، ٹرانسفارمیشن پلان پر بات چیت

چیئرمین ایف بی آر سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی ملاقات، ٹرانسفارمیشن پلان پر بات چیت

ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کو ٹرانسفارمیشن پلان کے بارے میں بتایا، اس موقع پر رائز ٹو پراجیکٹ کے تحت کئے جانے والے انیشیٹوز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اصلاحات کا مقصد محصولات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے، اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔