اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان جاری اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکس نظام کو ڈیجیٹل بنانے پر بات چیت کی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ میکنزی اینڈ کمپنی کی خدمات ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن کیلئے مصروف عمل ہیں، ڈیجٹیلائزیشن سے ریونیو میں اضافہ اور ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت ہو گی۔
اس موقع پر اے ڈی بی وفد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان کی ترقی اور تعاون کیلئے وفد نے اے ڈی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔