اسلام آباد: (دنیا نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاور ٹرانسمیشن کی بہتری کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق رقم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بجلی کی ترسیل اور نظام کو بہتر بنانے کیلئے خرچ ہوگی، اے ڈی بی سے حاصل قرض کی رقم نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق رقم 500 کے وی اور 250 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کا نیٹ ورک بڑھانے پر خرچ ہوگی۔
اے ڈی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم لاہور میں نئی ٹرانسمیشن کی لائن کا جال بچھانے کیلئے استعمال ہوگی جس سے لاسز میں کمی ہوگی۔