پشاور: (دنیا نیوز) ایشین ڈویلپمنٹ اور فرانس ڈویلپمنٹ بینکوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو کہا ہے کہ بی آر ٹی کنٹریکترز کو فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
ایشین ڈویلپمنٹ اور فرانس ڈویلپمنٹ بینک نے خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھ دیا، خط میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت فوری طور پر بی آر ٹی ادائیگی یقینی بنائے۔
مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹرز کی ادائیگی روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قرضہ فراہم کرنے کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
خط میں معاوضے کی عدم ادائیگی معاہدے کی خلاف ورزی قراردے دی گئی ہے۔