اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو دی جانے والی رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور موسمیاتی تبدیلیوں پر مدافعت پیدا کرنے پر خرچ ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ منظور شدہ رقم میں 30 لاکھ ڈالر اے ڈی بی کی گرانٹ اور47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض ہے جب کہ منظور شدہ رقم میں جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اس رقم سے آبپاشی نظام کی بحالی اورنکاسی آب کے منصوبے مکمل ہوں گے، رقم سندھ، کے پی اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کے منصوبوں پر خرچ ہوگی۔