اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پائیدار ترقی کیلئے30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس رقم سے پاکستان کی کیپٹیل مارکیٹ اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہو گا۔ ذیلی پروگرام 2020 میں منظور شدہ پہلے ذیلی پروگرام کے تحت عمل میں لائی گئی۔
پروگرام کے تحت ادارہ جاتی اور ریگولیٹری اصلاحات ہونگی۔ کموڈٹی فیچرز میں بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے فروغ جیسے اقدامات ہوں گے۔ کیپٹل مارکیٹوں کے ارتقاء میں تعاون کیلئے پاکستان اہم ترقیاتی شراکت دار ہے۔