کراچی: (دنیا نیوز) کرونا وائرس اور زرعی پیداوار میں کمی سے رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح کم رہے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کی سب سے بڑی وجہ کورونا وائرس اورزرعی پیداوار میں کمی ہے۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ حکومتی ایمرجنسی پیکیج جس میں احساس پروگرام شامل ہے جس سے وبا کے متاثرین اور غریب لوگوں کی مدد ہو گی۔ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، حکومتی اقدامات سے جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا۔ سال 2021 میں معاشی ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔