اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاکستان کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی منظوری مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے دی گئی،قرض کی رقم توانائی کے شعبے کی بہتری اور استحکام پر خرچ ہوگی۔
ADB today approved a 300 million policy-based loan to support financial, technical, and governance reforms to strengthen Pakistan’s energy sector and improve its financial sustainability.
— Asian Development Bank (@ADB_HQ) December 10, 2021
Read
علاوہ ازیں تعلیم سب کے لیے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 60 کروڑ ڈالر زقرض کی منظوری دی تھی۔