منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی سے ورلڈ بینک، اے ڈی بی کے وفود کی ملاقات

Published On 07 March,2023 07:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان سے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے وفود کی ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقاتوں میں این ٹی ڈی سی کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین واپڈا سجاد غنی کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات

این ٹی ڈی سی کے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے والے تینوں اداروں کے وفود نے این ٹی ڈی سی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ہمراہ ایم ڈی این ٹی ڈی سی کو این ٹی ایم پی ون (ورلڈ بینک)، ایم ایف ایف ٹو پروگرام (اے ڈی بی) اور اے ایف ڈی کے مجوزہ منصوبوں 500 کے وی سیالکوٹ، 500 کے وی وہاڑی اور 220 کے وی عارف والا سب سٹیشنز سمیت غیر ملکی فنڈز سے تعمیر کئے جانے والے مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری درکار

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے زور دیا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پوراکرنے کیلئے ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نئے کنٹرول سسٹمز کو بروئے کار لاتے ہوئے این ٹی ڈی سی کے گرڈ سسٹم کو جدید بنانے پر زور دیا، انہوں نے غیرملکی وفود سے کہا کہ وہ این ٹی ڈی سی کی ٹیموں کے ساتھ مل کر کمپنی میں سمارٹ گرڈز کے نفاذ کیلئے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک، مہنگائی کی شرح زیادہ رہنے کی پیشگوئی

ملاقاتوں کے دوران پاور سیکٹر میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں تکنیکی معلومات کا تبادلہ اور این ٹی ڈی سی کے انجینئرز کی تربیت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement