کراچی :(دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اسلامی بینکاری عالمی سطح پر 3.7 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اسلامی بینکاری کے ساتھ مقامی اسلامی مالیاتی صنعت کو بھی ترقی دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری عالمی سطح پر 3.7 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، سٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری کی تیز رفتار ترقی کے لئے اعلیٰ اختیاری کمیٹی قائم ہے، سٹیرنگ کمیٹی میں حکومت، سٹیٹ بینک ایس ایس سی پی اور مالیات ادارے شامل ہیں، اگر شرعی اصولوں پر مکمل عمل نہ ہوا تو اس سے نقصان ہوگا۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کے بانڈز کو اسلامی پر منتقل کرنے پر مشکلات کا سامنا ہے، شریعہ ماہرین کو اس کا حل نکالنا ہوگا، اگر اس مسئلے کا حل نہ نکلا تو اسلامی بینکاری کی ترقی کی رفتار میں کمی ہوگی، اسلامی بینکاری میں انٹر بینک مارکیٹ بنانا ہوگی۔
گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی اور ہنرمند افراد قوت کی تیاری اہم ہے، اسلامی بینکوں کے اہلکاروں کی اسلامی مالیاتی مصنوعات کے حوالے مکمل آگاہی دینا ہوگی، مقامی اسلامی بینکاری صنعت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ریگولیٹر، اکادمیہ اور بینکاری کو مل کر حل کرنا ہوگا۔