کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مین ڈالر 278 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔