ایف بی آر نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کا 2 ارب سے زائد کا سکینڈل پکڑ لیا

Published On 30 December,2024 11:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کا 2 ارب 40 کروڑ روپے کا سکینڈل پکڑلیا۔

ایف بی آر نے خام مال کی درآمد میں بڑی خرد برد پکڑ لی، ایف بی آر نے جعلساز کمپنی پر67 کروڑ 60 لاکھ روپے کا سرچارج بھی لگا دیا۔

فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کے مطابق جعلساز کمپنی نے 36 کروڑ 90 لاکھ، 22 کروڑ 20 لاکھ اور 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کا کلنکر امپورٹ کیا، کمپنی کے گودام میں 3 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 3 لاکھ 95 ہزار ٹن کلنکر غائب ہے۔

حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی نے رعایتی سکیم کا غیر قانونی استعمال کر کے چار بار سیمنٹ کا خام مال درآمد کیا، جعلساز کمپنی کے تفتان اور گوادرڈرائی پورٹس پر امپورٹ سٹاک کے شواہد نہیں ملے۔

ایف بی آر حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ کی نجی کمپنی کیخلاف 32 اے کے تحت ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔