نئے سال کے پہلے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

نئے سال کے پہلے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے بڑھ گئی، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 2624 ڈالر پر پہنچ گیا۔