سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی

Published On 09 January,2025 07:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار ذخائر میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 71 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر پر آگئے۔

ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 40 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہ گئے۔