کراچی: (دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان سے غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کردیئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان سے مجموعی طور پر 14 ہزار 517 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کیے، کراچی میں چھاپہ مار آپریشن سے سب سے زیادہ 14 ہزار 266 غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کیے گئے ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی چھاپہ مار ٹیموں نے حیدرآباد سے 25 اور کوئٹہ سے226غیرقانونی کنکشن منقطع کیے، گیس چوری میں ملوث گھریلو صارفین پر جرمانہ گیس لوڈ کےحساب سے عائد ہوگا۔