رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے: آئی ایم ایف

Published On 17 January,2025 09:56 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئی ایم ایف نے نئی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردیا۔

نئی ورلڈ اکنامک آؤٹ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے جبکہ آئندہ مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد متوقع ہے۔

نئی ورلڈ اکنامک آؤٹ رپورٹ میں آئندہ مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔