ملکی ترقی میں تاجروں کا بڑا کردار، بجلی سستی کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: رانا تنویر

Published On 18 January,2025 04:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں تاجروں کا بڑا کردار ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیررانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کر دیا تھا، حکومت صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجروں نے ملک کو مشکل حالات سے نکالنا ہے، آپ کو مشکل حالات میں بھی انڈسٹری کو چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود 22 سے کم ہوکر 12 فیصد پر آگئی، حکومت تاجر برادری کو اپنا ساتھی سمجھتی ہے۔