پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے: وزیر خزانہ

Published On 21 January,2025 09:34 pm

ڈیووس: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر 1 بلین ڈالر کے قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، معشیت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔