ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنسلٹنٹس کی ٹیم کا پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ

Published On 29 January,2025 03:10 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنسلٹنٹس کی ایک ٹیم نے پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پورٹ قاسم ٹیم نے بندرگاہ کے آپریشنز اور سڑک اور ریل نیٹ ورک کے ذریعے اندرونی علاقوں سے اس کے رابطوں کے بارے میں ایک جامع پریذنٹیشن پیش کی۔

اس موقع پر پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کو بندرگاہ کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جن کا مقصد ملک کی مستقبل کی اقتصادی ترقی کو مدد فراہم کرنا ہے۔

اپنے دورہ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے بندرگاہ کی متاثر کن کارکردگی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے اس کی نمایاں صلاحیت کے لئے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔