قیصر احمد شیخ کا فیصل آباد چیمبر کا دورہ، تاجروں کو مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

Published On 29 January,2025 03:08 am

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے دورہ کے دوران چیمبر کے عہدیداروں اور شہر کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے تاجروں سے برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

قیصر احمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی ان پٹ کے بغیر ملک ترقی میں آگے نہیں بڑھ سکتا، گروتھ بہت بہتر ہوئی ہے ہم تاجروں سے مل کر اس کو مزید آگے بڑھائیں گے،ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔