عوام کو سستی بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے پالیسی ناگزیر ہے: شیری رحمان

Published On 31 January,2025 02:45 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہورہا ہے، پاکستان میں سولرائزیشن کے بعد ہی یقینی انرجی فراہم کی جاسکتی ہے۔

شیری رحمان کا رینیوایبل فرسٹ اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک روزہ سولر انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سستی بجلی حاصل کرنا ہر پاکستانی شہری کا حق ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ توانائی یعنی بجلی اور گیس بھی انٹرنیٹ کی طرح عوام کا بنیادی حق ہے، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بھی سستی اور مستقل فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقل اس پر کام کرنے اور پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔