سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Published On 31 January,2025 09:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

کاروبار ی ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 719 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 925 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا۔