پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا

Published On 04 February,2025 10:44 am

لاہور : (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا، پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا۔

محکمہ ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہو گا ، ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس اور تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔