پی ایس او کا رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

Published On 13 February,2025 10:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹیٹ آئل نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔

پی ایس کو اس دوران 11 ارب 20 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 1.74 ٹریلین روپے کی فروخت ہوئی۔

کمپنی کی فی حصص آمدن 19 روپے 48 پیسے کے مساوی رہی، پی ایس او کے قابل وصول واجبات دسمبر 2024 تک 467 ارب روپے تک پہنچ گئے۔