اسلام آباد: (دنیا نیوز) برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، حکومت برآمدات کی ترقی کے ساتھ معاشی ترقی کی کوششیں کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ معاشی نظم و ضبط بہتر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں پبلک سیکٹر کے اداروں کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے شعبوں میں صلاحیتیں اور شفافیت بڑھانے سے کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔