عالمی مالیاتی انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی اور وزن میں نمایاں بہتری

Published On 13 February,2025 05:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی معشیت کیلئے مثبت عشاریئے، عالمی مالیاتی انڈیکس میں پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی اور وزن میں نمایاں بہتری ہوئی۔

مارگن اسٹین نے کیپیٹل انٹرنیشنل نے انڈیکس رپورٹ کا اجرا کر دیا، پاکستانی کمپنیاں عالمی انڈیکس میں شامل ہو گئیں، مالی سال 2025 میں پاکستان کمپنیوں نے ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں 39.2 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کا فرنٹیئر مارکیٹ سٹینڈرڈ انڈیکس میں مجموعی شیئر بہتر ہوکر 6 فیصد ہوگیا، ایف ایم اسٹینڈرڈ انڈیکس میں سیرل کمپنی اور ایبٹ لیبارٹریز لمیٹڈ کمپنیوں کو شامل کیا گیا، سمال کیپ انڈیکس میں بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ ، بیافو انڈسٹریز اور پاور سیمنٹ کو شامل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سمال کیپ انڈیکس سے عسکری بینک، اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور ایئر لنک کمیونی کیشن کو خارج کر دیا گیا، ایم ایس سی آئی کے ایف ایم سٹینڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 23 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔

ایف ایم سٹینڈرڈ انڈیکس میں کسی پاکستانی کمپنی کو نہیں نکالا، سمال کیپ میں 66 پاکستانی کمپنیوں کا حصہ مضبوط کارکردگی سے 17 فیصد ہے۔