پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری

Published On 19 February,2025 12:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کردی گئی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ٹاپ 750 درخواست گزاروں کی بالحاظ میرٹ فہرست ویب سائیٹ پر جاری کردی، اس میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو سرکاری ڈینٹل کالجز الاٹ ہوں گے۔

تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں اوپن میرٹ بی ڈی ایس کی 185 سیٹیں ہیں پہلی سلیکشن لسٹ میں سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کا آخری میرٹ 94.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ڈینٹل کالجوں کی الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ یکم مارچ کو جاری کی جائے گی۔