حکومتی کارکردگی کے دعوؤں کے باوجود پاکستانیوں کے معاشی خدشات برقرار

Published On 01 March,2025 02:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی کارکردگی کے دعوؤں کے باوجود پاکستانیوں کے معاشی خدشات برقرار ہیں۔

اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کے جاری سروے کے مطابق 69 فیصد پاکستانی ملکی مجموعی حالات سے غیر مطمئن قرار پائے، 31 فیصد پاکستانیوں کے مطابق ملکی حالات درست سمت پر گامزن ہیں، 69 فیصد پاکستانیوں کے مطابق مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے،61 فیصد پاکستانیوں کے مطابق بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ہے۔

سروے کے دوران 25 فیصد پاکستانیوں نے غربت کی بڑھتی شرح پر تشویش کا اظہار کیا، 63 فیصد پاکستانی ملکی معیشت کی صورت حال سے غیر مطمئن دکھائی دیئے، صرف 20 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت بارے اطمینان کا اظہارکیا۔

انڈیکس سروے کے مطابق گھریلو استعمال کی اشیاء کی خریداری 88 فیصد پاکستانیوں کیلئے مشکل بن گئی۔