مصطفیٰ عامر قتل کیس: محکمہ انویسٹی گیشن کا پولیس تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار

Published On 01 March,2025 01:06 pm

کراچی: ( دنیا نیوز) کراچی میں دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی رپورٹ جمع کروائی جائے ، بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا انویسٹی گیشن ہوئی ہے۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے محکمہ انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ بتایا جائے کیس میں اب تک کتنے گواہان کے بیانات قلم بند کیے ہیں ، کیس میں ڈی این اے اور فنگر پرنٹس وغیرہ کا فرانزک شروع ہوا یا نہیں ، انویسٹی گیشن کے دوران سی سی ٹی وی ریکارڈ اور فنانشل ریکارڈ کیا گیا ہے یا نہیں بتایا جائے۔