کراچی کے پریڈی تھانے پر دستی بم کا حملہ، 3اہلکار زخمی

Published On 01 March,2025 06:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پریڈی تھانے پر دستی بم حملے میں 3اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دستی بم حملے میں تھانے کے احاطے میں کھڑی کرائم سین یونٹ کی گاڑی اوردیوار کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے علاقےکی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، 3سپاہی موجود ہونے کی وجہ سے زخمی ہوئے، کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی، مختلف کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں تک پہنچیں گے۔

وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے دستی بم دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا، زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے ناقابل برداشت ہیں، سیکورٹی کو مربوط بنایا جائے۔