فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 632 میں خاتون کو دو کمسن بیٹیوں سمیت قتل کردیا گیا، مقتولین کی شناخت 25 سالہ ارم اور اس کی بیٹیوں 5 سالہ کرن اور دو سالہ فاطمہ نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے ماں بیٹیوں کو قتل کیا، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں، واقعہ کی تحقیقات کیلئے قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔