کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس، ڈیفنس کے رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے ملزم ارمغان کا بنگلہ خالی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
رہائشیوں نے اعلیٰ حکام کو لکھے خط میں کہا کہ حالیہ واقعات کی وجہ سے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں، ارمغان کے زیر استعمال بنگلے سے متعدد مرتبہ ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہوئی، ڈی ایچ اے رولز کی خلاف ورزی پر ارمغان کے والد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ ملزم ارمغان نے 100 نجی سکیورٹی گارڈ رکھے ہوئے ہیں، بنگلے میں غیرقانونی طور پر شیروں کو بھی رکھا گیا، ارمغان اپنے گارڈز کے ذریعے خواتین اور گھریلو ملازمین کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث ہے۔