ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: ملزمان کی عدم گرفتاری پر عدالت ایف آئی اے ٹیم پر برہم

Published On 26 February,2025 07:06 pm

میرپور خاص: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں 6 روپوش ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایف آئی اے ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا۔

میرپور خاص میں انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ روپوش ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کو نوٹس جاری ہوں گے، گرفتار میڈیکل افسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے اگلی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی، ایس ایس پی سمیت پولیس کے 6 اہلکار روپوش ملزمان میں شامل ہیں۔