مصطفیٰ قتل کیس: ملزم کا ریمانڈ نہ دینے پر منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کی سفارش

Published On 26 February,2025 02:43 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفی عا مر قتل کیس کے ملزم کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی کے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لینے کی سفارش کر دی گئی۔

 سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا، دو رکنی بنچ نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات کے بعد ایڈمنسٹریٹر جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی ہے۔

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے کہا کہ ایسے جج کو عہدے پر رہنے کا اختیار نہیں ہے، عدالت نے معاملہ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیج دیا۔