سرگودھا: بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی

Published On 25 February,2025 10:44 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی سے فوری طور پر زیادتی کی تصدیق نہیں ہو سکی اور میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر زیادتی سے متعلق بات کی جا سکتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔