لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے راوی روڈ پر 5 افراد نے سامان چوری کر نے کے شبے میں 2 رکشہ ڈرائیور بھائیوں کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو شبہ تھا کہ رکشہ ڈرائیور بھائی راوی روڈ کی سبزی میں ان کا فروٹ چوری کر رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان رکشہ چلانے والے دونوں بھائیوں کو اٹھا کر اپنے گودام میں لے گئے اور ڈنڈوں سے ان پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں نواز، عاطف، حسنین اور آصف شامل ہیں۔