کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا۔
دوران تفتیش منشیات کی خریدوفروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والی ایک رائفل اسرائیلی ساختہ نکلی، چھاپے کے دوران 3 ہتھیار ملے تھے۔
ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ارمغان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد کے وقت شیراز پہنچ گیا جس نے تشدد سے روکا، مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔