کوٹ مومن: خاتون کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کردیا گیا

Published On 24 February,2025 09:25 am

کوٹ مومن: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں خاتون کو تیز دھار آلے کے پے درپے وار کر کے قتل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ مومن کی حدود 66 چک میں خاتون کی لاش برآمد ہوئی، 22 سالہ نادیہ کو سر پر تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا، اطلاع ملنے پر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے ، مقتولہ کے چچا کا کہنا ہے کہ نادیہ کو اس کے سسر احمد خان ہرل نے قتل کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو گھریلو ناچاقی یا کسی اور وجہ سے قتل کیا گیا اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے، واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے، تفتیش کے بعد قتل کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔