کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، موچھ گوٹھ قبرستان سے ملنے والی لاش مصطفیٰ کی ہے، ڈی این اے کے ذریعے لاش کی شناخت کر لی گئی۔
ڈی این اے کیلئے 11 نمونے لیے گئے تھے، لاش کے نمونے والدہ کے ڈی این اے سے میچ کر گئے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی، عدالت نے ملزم ارمغان اور شیراز کا میڈیکل کروانے کا حکم دیا۔
دوسری جانب پولیس نے کیس میں مزید دو سہولت کاروں اور ایک لاپتہ لڑکی کا نام ظاہر کر دیا، ملزمان نے وقوعہ سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی پر بھی تشدد کا اعتراف کر لیا۔