فیروزوالہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار ہونے میں کامیاب

Published On 22 February,2025 02:06 am

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جگھیاں سیالاں کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔

بلال ظفر شیخ نے مزید بتایا کہ ڈاکو راہگیروں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، پولیس وین کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر اور انکا ساتھی ڈاکو زخمی ہوا۔

ڈی پی او کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت عثمان ولد حضرت امین سے ہوئی ہے، ڈاکو کے قبضے سے لوٹا ہوا مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔