گوجرہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 20 February,2025 09:48 pm

گوجرہ: (دنیا نیوز) موچیوالہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کے ہتھے چڑھے، ختم نبوت چوک میں پولیس اور ڈاکوؤں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی ، جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔