کراچی: فائرنگ سے زخمی ہونے والا متین دوران علاج دم توڑ گیا

Published On 19 February,2025 12:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) فائرنگ سے زخمی ہونے والا تین دوران علاج دم توڑ گیا۔

 ذرائع کے مطابق متین کا داماد کامران بھی مسلح ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہے، پولیس حکام کے مطابق 51سی موڑ پر واٹر فلٹر پلانٹ پر متین اپنے داماد کے ساتھ کام کروا رہا تھا، مقتول کا دو روز قبل علاقے میں جھگڑا ہوا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ متین پر دو روز قبل مسلح ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کی متعلقہ تھانے میں رپورٹ کردی گئی تھی، مقتول اور اس کے داماد کامران کا متین کے بیٹوں سے بھی جھگڑا چل رہا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زمان ٹاؤن پولیس نے فائرنگ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔